ٹرائی سیریز ٹرافی کی رونمائی؛ تینوں کپتانوںکا چمکتی ٹرافی کے ساتھ یادگار فوٹو شوٹ

0
4

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائی سیریز کی چمکدار ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی ہے، جہاں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، انگلینڈ کے ہیری بروک اور سری لنکا کے کوشل مینڈس نے ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ میں حصہ لیا۔
یہ تاریخی سیریز کل (18 اکتوبر) سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے میچ سے شروع ہو رہی ہے، جس کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی اور آخری تین میچز بشمول فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں 31 اکتوبر کو ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Leave a reply