آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری:زمبابوےکےسکندررضانمبرون آل راؤنڈربن گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نےٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، زمبابوے کےسکندررضاایک بارپھرنمبرون آل راؤنڈربن گئے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےاوپنرصائم ایوب ایک درجےتنزلی کےبعددوسرےنمبرپرچلےگئے،ٹی ٹوئنٹی بیٹرزرینکنگ میں بھارت کےابھشیک شرماکی پہلی پوزیشن برقراررہی،جبکہ پاکستان کےصاحبزادہ فرحان دودرجہ بہتری کےبعدتیسری پوزیشن پرآگئے،بھارت کےایشان کشن تین درجہ بہتری کےبعدپانچویں پوزیشن پرپہنچ گئے،ساؤتھ افریقہ کےڈیوالڈبریوس10درجہ بہتری کےبعدنویں نمبرپرپہنچ گئے۔انگلینڈکےہیری بروک10درجہ بہتری کےبعد18ویں نمبرپرآگئے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرزرینکنگ میں بھارت کےورن چکرورتی پہلی پوزیشن پربراجمان رہے،جبکہ ساؤتھ افریقہ کےکاربن بوش21درجہ بہتری کےبعدتیسری پوزیشن پرآگئے۔















