برطانیہ کا سفر کرنے والوں کیلئے الیکٹرانک اجازت نامہ لازمی قرار

0
7

برطانیہ کا سفر کرنیوالے مسافروں پر بڑی پابندی عائد،برطانوی حکومت نے انگلینڈ کا سفر کرنے والوں کیلئے الیکٹرانک اجازت نامہ لازمی قرار دیدیا۔
برطانوی حکام کے مطابق برطانیہ کا سفر کرنیوالے 85 ممالک کے شہریوں کو اپنی آمد سے پہلے الیکٹرانک اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا، ورنہ انہیں سفر سے روک دیا جائے گا۔الیکٹرانک اجازت نامہ سکیم کے تحت وہ تمام افراد، جو ویزا کے بغیر داخل ہو سکتے ہیں، انہیں 16 پاؤنڈ آن لائن ادا کرکے اجازت نامہ حاصل کرنا پڑے گا۔
یہ سکیم پہلی مرتبہ 2023ء میں متعارف کرائی گئی تھی، گزشتہ برس اپریل میں یہ پابندیاں صرف یورپی یونین کے ممالک کے شہریوں کیلئے تھیں ،تاہم اس پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا، مگر اب یہ لازمی ہوگا کہ برطانیہ کا دورہ کرنیوالے افراد کے پاس الیکٹرانک اجازت نامہ، ای ویزا یا دیگر درست دستاویزات موجود ہوں، بصورت ِ دیگر ایئر لائنز پابند ہوں گی کہ انہیں جہاز پر سوار ہونے سے روک دیں۔
اس حوالے سے اہم خبر یہ ہے کہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے شہری یا دوہری شہریت رکھنے والےوہ افراد جو برطانیہ میں رہنے کا اجازت نامہ رکھتے ہیں، انہیں اس سے استثنیٰ ہوگا۔

Leave a reply