سینیٹ نےطالبان کی جارحیت کیخلاف قرارداد منظورکرلی

0
7

سینیٹ نےطالبان کی جارحیت کیخلاف قراردادمتفقہ طورپر منظورکرلی۔
قراردادکےمطابق پاکستانی قوم کےوقار،خودمختاری کےاصول پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،کسی بھی جارحانہ اقدام کاجواب متناسب اورمؤثراندازمیں دیاجائے۔
قراردادمیں مسلح افواج کی بہادری ،پیشہ ورانہ صلاحیت اورقربانیوں کوخراج تحسین پیش کیاگیا۔
قراردادکےمتن میں کہاگیاکہ افواج پاکستان ہردورمیں وطن کےدفاع کےلئےثابت قدم رہیں،40سال سےپاکستان کوغیرمعمولی سماجی،معاشی اورسیکیورٹی چیلنجز رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال حملے کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، پاک افواج کی جوابی کارروائی میں 133 طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے،پاک فضائیہ کےحملوں میں دو کور ہیڈکوارٹر، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹر، دو اسلحہ ڈپو، ایک لاجسٹکس بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹر، دو سیکٹر ہیڈکوارٹر تباہ،جبکہ80 سے زائد ٹینک، توپخانہ اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔

Leave a reply