امریکا،اسرائیل کاایران پرمشترکہ حملہ،تہران پرمیزائل داغ دیے

0
5

ایران پرامریکااوراسرائیل کامشترکہ حملہ،تہران پرمیزائل داغ دئیے گئے، تین مقامات کونشانہ بنایاگیا۔
اسرائیلی وزیردفاع نےتصدیق کرتےہوئے بتایاکہ ایران پرحملہ کردیا ہے، ایران کی جانب سے خطرات کی وجہ سےحملےشروع کیے،اسرائیل نےایران کے خلاف ایک پیشگی حملہ کیاتاکہ اسرائیل کیلئے خطرات کوختم کیاجاسکے۔
ایرانی میڈیاکےمطابق اسرائیلی فورسزنےتہران پرتین مقامات پرحملےکیے ،اسرائیلی بمباری سےتہران میں دھوئیں کےبادل چھاگئے۔شاہراہ یونیورسٹی پرمتعددمیزائل گرے۔
ایرانی میڈیاکےمطابق تہران کےشمالی علاقوں میں مزیددودھماکےہوئے،ایران کےشمالی علاقوں میں دھماکےممکنہ طورپرمیزائل حملوں کی وجہ سےہوئے،تہران کےمضافات میں دھویں کےبادل دیکھےجارہےہیں۔
دوسری جانب ایران پرحملےکےبعداسرائیل میں سائرن بج اٹھے،اسرائیل میں لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونےکی ہدایت کی جارہی ہے۔
اسرائیل ایئرپورٹس اتھارٹی کےمطابق وزیرمواصلات نےاسرائیلی فضائی حدودکوبندکردیا ہے۔اسرائیلی ائیرپورٹ اتھارٹی نےشہریوں کوہدایت کی ہےکہ ایئرپورٹ کی جانب نہ آئیں۔
اسرائیلی ایئرپورٹ حکام کاکہناہےکہ صورتحال معمول پرآنےکےبعدفضائی حدودکھول دی جائےگی۔
اسرائیلی وزارت دفاع کےمطابق اسرائیلی بھرمیں سکول بندکردیےگئے۔

Leave a reply