سیکیورٹی خدشات:بلوچستان میں دفعہ144نافذ،نوٹیفکیشن جاری

سیکیورٹی خدشات کےپیش نظرحکومت بلوچستان نےصوبےبھرمیں دفعہ144 نافذکردی،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کےنوٹیفکیشن کےمطابق صوبہ بھرمیں اسلحہ کی نمائش ،استعمال اورموٹرسائیکل پرپابندی عائدہوگئی،غیررجسٹرڈگاڑیوں کےاستعمال،5یااس سےزائدافرادکےاجتماعات پربھی پابندی ہوگئی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ عوامی مقامات پرچہرہ ڈھانپنے،ماسک اورمفلرکےاستعمال پرپابندی ہوگئی،دفعہ 144کااطلاق یکم مارچ سےایک ماہ کےلئےپورےصوبےمیں ہوگا۔















