رواں سال کاپہلاچاندگرہن آج ہوگا

0
6

پاکستان سمیت دنیابھرمیں رواں سال کاپہلاچاندگرہن آج ہوگا۔
ماہرین ِ فلکیات کے مطابق آج 3 مارچ کو مکمل چاند گرہن ہوگا، جو پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔
ماہرین کے مطابق 3 مارچ کو مکمل چاند گرہن ہوگا، جس کے مناظر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھے جاسکیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجکر 44 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا، جو شام 7 بج کر 23 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق دن 4 بجکر 34 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔ یہ مکمل چاند گرہن مشرقی یورپ، ایشیا، شمالی امریکا، جنوبی امریکا، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، بحر ہند، آرکٹک اور آسٹریلیا میں بھی نظر آئے گا۔

Leave a reply