قبضہ نہ دلوانےپرلاہورہائیکورٹ کاڈی سی گجرات پراظہاربرہمی

0
122

قبضہ نہ دلوانےکےکیس میں عدالت نےریمارکس دئیےکہ دو چار ڈی سیز کو ہتھکڑیاں لگوانا پڑیں گی تو شاید حالات ٹھیک ہو جائیں۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس سلطان تنویر احمد نے عدالتی حکم کے باوجود قبضہ واپس نہ دلوانے کے کیس میں ڈی سی گجرات کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔
عدالت نےریمارکس دئیے کہ لگتا ہے ایسے کیسوں کی سماعت کے لیے سپیشل بینچ بنانا پڑے گا۔ ایسے لوگوں کو گرفتار کریں گے تو حالات شاید ٹھیک ہو جائیں۔
عدالت نےبراہمی کاظہا رکرتےہوئےکہاکہ لگتا ہے دو چار ڈی سیز کو ہتھکڑیاں لگوانا پڑیں گی۔
عدالت نے ڈی سی کی جانب سے وکلا کے پیش ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔
جسٹس سلطان تنویر احمد کے روبرو ڈنگہ گجرات کے حاجی محمد صادق کی درخواست پر سماعت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہورہائیکورٹ نے جائیداد کا قبضہ واپس دلوانے کا حکم دیا، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ نے حکومت کی اپیل مسترد کردی۔
درخواست گزارنےمؤقف اپنایاکہ عدالتی حکم کےباوجودبھی درخواست گزارکوقبضہ واپس نہیں دلوایاگیا، عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرکے ڈی سی نے توہین عدالت کی ہے۔ عدالت ڈی سی گجرات کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

Leave a reply