سابق کپتان سرفرازاحمدکوقومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ بنانےکافیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سرفرازاحمدکوقومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ بنانےکافیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق سرفرازاحمدکی ہیڈکوچ کی تقرری کاباضابطہ اعلان جلد کیاجا ئے گا،وہ دورہ بنگلہ دیش کےدوران پاکستان کےہیڈکوچ کی ذمہ داریاں اداکریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ خالی تھا، اظہر محمود جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ تھے۔
خیال رہےکہ پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان رواں سال مئی میں 2ٹیسٹ میچزپرمشتمل سیریزشیڈول ہے۔یہ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کا حصہ ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے شروع ہو گا۔















