فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات،ایرانی حملوں پرتبادلہ خیال

فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے حملوں کوروکنے کے لیے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےسعودی عرب کےدورےکےدوران سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔اس موقع پردونوں رہنماؤں نےایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اور حملوں کوروکنے کے لیے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ ملاقات کےدوران دونوں رہنماؤں کی جانب سے زوردیاگیاکہ بلاوجہ جارحیت خطےکی سکیورٹی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے، بلاوجہ حملے امن کے لیے مذاکرات کے امکانات کو محدود کرتے ہیں اور بحران کو بڑھاتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے امید ظاہر کی کہ ایران سمجھداری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرےگا، ایران کی محتاط حکمت عملی سے دوست ممالک کو بحران کے پرامن حل کی کوششوں میں مددملےگی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اوردوستی کےفروغ کےلیےتعاون مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں ملکوں نے باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانےکا عزم ظاہرکیا۔















