ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2026کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کااعلان،پاکستانی صاحبزادہ فرحان شامل

0
6

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026کی ٹیم آف ٹورنامنٹ کااعلان کردیا ،جس میں پاکستان کے جارحانہ اوپنرصاحبزادہ فرحان کوبھی شامل کرلیاگیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےرواں سیزن میں پاکستان کےجارحانہ اوپنر صاحبزادہ فرحان 7میچوں میں 383رنزبناکرٹورنامنٹ کےٹاپ اسکورررہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں چیمپئن بھارت کے چارکھلاڑی ، جبکہ انگلینڈ اور ساؤتھ افریقا کے دو، دو پلیئرز شامل ہیں، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز سے بھی ایک، ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔
میگاایونٹ کافائنل کھیلنےوالی اوردوسرےنمبرکی ٹیم نیوزی لینڈکا کوئی پلیئر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں ہے۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے سنجو سیمسن، ایشان کشن، پانڈیا اور بمراہ شامل ہیں۔انگلینڈ کے ول جیکس اور عادل رشید ٹیم کا حصہ ہیں، ساؤتھ افریقا کے لنگی اینگیڈی اور مارکرم شامل ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026کی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں زمبابوے کے بلیسنگ مزرابانی اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر بھی شامل ہیں۔امریکا کے شاڈلے وان شاک وک کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

Leave a reply