انجری کےباعث زمان خان کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

0
8

فاسٹ بولرزمان خان کی کندھےکی انجری کےباعث پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)گیارہ میں شمولیت مشکوک ہوگئی ۔
پاکستان کرکٹ بو رڈکےمطابق فاسٹ بولرزمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کےدوران پشاوراورفیصل آبادکےمیچ میں انجرڈ ہوئے۔
پی سی بی کاکہناہےکہ زمان خان کےکندھےکا جوڑ اترا ہے تاہم پی سی بی نے زمان خان کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستاں کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل زمان خان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا جبکہ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ فاسٹ بولر زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے سکواڈ میں شامل تھے۔

Leave a reply