مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

0
8

کاروباری ہفتےکےآخری روزپاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرکی مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں 8 ہزار 700 روپےکی کمی ہونےسے24قیراط کاحامل سونا 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 459 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 310 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد چاندی 8 ہزار 541 روپے فی تولہ پر آ گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 87 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 18 ڈالر پر آ گیا ہے۔

Leave a reply