طالبان رجیم کیخلاف آپریشن غضب للحق، پاک فوج کاموثرجواب ،متعدد افغان پوسٹیں تباہ

0
8

طالبان رجیم کےخلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے،پاک فوج کےموثرجواب میں متعددافعان پوسٹیں تباہ کرد ی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق پاکستان میں افغان طالبان کی جارحیت کےخلاف پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ پاک افغان سرحدپر افغان طالبان کی پوسٹوں کونشانہ بنانے کےلئے پاک فوج نے گائیڈڈ میزائل کااستعمال کیا،جس کےنتیجےمیں پوسٹوں کو نشانہ بنایاگیا۔دوسری جانب افغان طالبان کی بادانی پوسٹ کوچھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سےنشانہ بنایاگیا۔بادانی پوسٹ کومختلف زمینی ہتھیاروں اور کواڈکاپٹرزکےذریعےمکمل تباہ کردیاگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کابتاناہےکہ افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کوبلااشتعال جارحیت کےبعدہرمحاذ پرپسپائی کاسامناہے۔آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

Leave a reply