پی ایس ایل:زمبابوے کے سکندر رضا نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کےگیارہویں ایڈیشن میں زمبابوے ٹی ٹوینٹی کےکپتان سکندر رضا نےلاہورقلندرزکوجوائن کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق معاذ خان بھی زمبابوے ٹی ٹوینٹی کپتان سکندر رضا کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ۔سکندر رضا اور معاذ خان زمبابوے سے سفر کر کے اسلام آباد پہنچے ۔دونوں کرکٹرز کی آمد 16 مارچ کو متوقع تھی مگر فلائٹس آپریشن میں خلل کے باعث تاخیر ہوئی۔معاذ خان زمبابوے کے ڈومیسٹک سیزن میں مصروف تھے۔
لاہور قلندرز کا کنڈیشننگ کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔ٹیم پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
آنر لاہور قلندرز ثمین رانا کاکہناتھاکہ سکندر رضا لاہور قلندرز کا ستون ہیں، مشکل حالات میں ہرارے سے سفر کر کے آنے پر میں سکندر رضا کا مشکور ہوں ، سکندررضاہماری ٹیم کا اہم کردار ہیں جو قلندرز فیملی کو جوڑے رکھتے ہیں۔
واضح رہےکہ پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)11رواں ماہ26مارچ سےشروع ہوکر3مئی تک کھیلاجائےگا، میچز چھ شہروں میں کھیلے جائیں گےفیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گےٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا،ایونٹ میں 44میچزکھلیں جائیں گے،ٹورنامنٹ میں پہلی بارآٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔اس بار پی ایس ایل میں دونئی ٹیمیں شامل ہونگی،حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائززہیں۔















