مشرق وسطیٰ کی صورتحال: پاکستان سے مزید 92 پروازیں منسوخ

0
10

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کےباعث پاکستان سےمزید92پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانیوالی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری ہے ،جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے مختلف بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کیلئے دو طرفہ مجموعی طور پر 92 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دوحہ، کویت، بحرین، ایران اور عراق سمیت دیگر ممالک کیلئے تقریباً دو درجن پروازیں منسوخ ہوئیں۔اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، بحرین، کویت اور مسقط کیلئے لگ بھگ 28 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
لاہور ایئرپورٹ سے کویت، دوحہ، بحرین اور ابو ظہبی کی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ پشاور ایئرپورٹ سے دوحہ، دبئی اور ابوظہبی کی 16 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ملتان ایئرپورٹ سے 4 اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، ریاض اور بحرین کی 6 پروازیں منسوخ ہوئیں، تاہم فیصل آباد ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ کیلئے پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق گزشتہ 20دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانیوالی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 2ہزار سےزائد ہے۔

Leave a reply