اداکارکاشف خان نےشادیوں پرفضول خرچی سےبچنےکاحل بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار کاشف خان نے شادیوں میں بڑھتے ہوئے غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کے حوالے سے مفید مشورے دیے ہیں۔
کاشف خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اس دوران نے اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی پر بھی کھل کر گفتگو کی۔
اس دوران میزبان کی جانب سے شادی کے اخراجات کم کرنے سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منائے، تاہم اس کے ساتھ اخراجات کو متوازن رکھنا بھی ضروری ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ مہنگے کپڑوں اور زیورات کی خریداری سے گریز کیا جا سکتا ہے کیونکہ آج کل ڈیزائنر ملبوسات اور حتیٰ کہ سونے چاندی کے زیورات بھی کرائے پر آسانی سے دستیاب ہیں۔
تحائف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی شادی میں پہلے ہی یہ طے کر لیا گیا تھا کہ دونوں خاندان اپنی اپنی ذمہ داریاں خود نبھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب رشتہ داروں کو کپڑے دینے کی روایت بھی کافی حد تک ختم ہو چکی ہے۔
کاشف خان کے مطابق مہندی اور شادی کی تقریبات کو یکجا کر کے ایک ہی فنکشن (شیندی) رکھا جائے تو اس سے بھی اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ریبکاخان کی شادی کی متعدد تقریبات سوشل میڈیا پر زیر بحث رہیں اور زیادہ اخراجات پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید بھی سامنے آئی۔















