سری لنکاکاامریکاکوطیاروں کیلئےاڈہ دینےسےانکار

0
8

سری لنکانےامریکاکو جنگی طیاروں کےلئے ہوائی اڈہ دینےسےانکارکردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکاکے صدر انورا کمارا ڈسانائیکےنےپارلیمنٹ میں اظہارخیال کرتےہوئےبتایاکہ رواں سال مارچ کےابتدامیں امریکانے مٹالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردوعددجنگی طیارےتعینات کرنےکی درخواست کی تھی ۔
سری لنکن صدر کا کہناتھاکہ دونوں طیارےانٹی شپ میزائل سےلیس تھے، طیاروں کوجبوتی کے اڈے سے سری لنکا لانے کا منصوبہ تھا۔
صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ایوان کو بتایا کہ ہم نے امریکی درخواست پر واضح طور پر انکار کر دیا تھا۔
واضح رہےکہ اس سےپہلے امریکاکےاتحادیوں نےبھی ایران جنگ کاحصہ بننےسےصاف انکارکردیاتھاجس کی وجہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

Leave a reply