جو ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرتے ہیں اس کی حفاظت انہیں خود کرنی ہوگی، ٹرمپ

0
7

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ جو ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرتے ہیں اس کی حفاظت انہیں خود کرنی ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب بھی امریکا چاہے گا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے تیار ہو جائے گا۔انہوں نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ اسے کھلا رکھنے کے لیے بھرپور تعاون درکار ہوگا، اور اگر چین اس سلسلے میں کردار ادا کرے تو یہ بہتر ہوگا۔

ٹرمپ نے ایک موقع پر واضح کیا کہ وہ جنگ بندی کے حق میں نہیں ہیں، تاہم اس کے فوراً بعد انہوں نے ایک مختلف بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے اہداف کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں فوجی سرگرمیوں کے خاتمے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز استعمال کرنے والے ممالک کو اپنی حفاظت خود یقینی بنانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ان ممالک کی مدد تو کرے گا، لیکن ایسی ضرورت پیش نہیں آنی چاہیے۔

Leave a reply