پی ایس ایل لاہور ، کراچی تک محدود،افتتاحی تقریب منسوخ ، اسٹیڈیم میں شائقین پر پابندی

0
17

پاکستان کرکٹ بورڈنےپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب منسوخ کردی،ایونٹ کےتمام میچزلاہوراور کراچی تک محدودکرنےکافیصلہ کرلیا گیا،جبکہ اسٹیڈیم میں شائقین پر پابندی ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے، جس میں حکومت بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے عالمی کرکٹ کے تناظر میں ایونٹ کی تیاریوں کے لیے اہم اقدامات کی ہدایت دی ہے۔حکومتی سبسڈی کے باعث ڈیزل کی قیمت 512 روپے تک جانے سے بچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق پی ایس ایل ایک بین الاقوامی برانڈ ہے اور اسے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ ایونٹ اپنے مقررہ وقت پر مکمل طور پر منعقد کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے مطابق اس بار اسٹیڈیم میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور کسی قسم کی افتتاحی تقریب بھی منعقد نہیں کی جائے گی۔ملکی حالات کے پیش نظر پی سی بی نے اہم فیصلے کیے ہیں اور فرنچائزز کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیصل آباد، ملتان اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں میچز نہیں ہوں گے، جبکہ صرف لاہور اور کراچی میں میچز کھیلے جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق پی ایس ایل ہر صورت منعقد ہوگا اور اگر عالمی حالات معمول پر آئے تو مستقبل میں شیڈول کو دوبارہ معمول پر لایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں میچز نہ ہونے پر افسوس ہے، تاہم حالات کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔
مزید بتایا گیا کہ کھلاڑیوں کی آمد کل سے شروع ہو جائے گی، اور اے کیٹیگری کے کئی کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پی ایس ایل کا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ کوئی تصادم نہیں ہے اور ایونٹ کے لیے کافی تعداد میں اعلیٰ معیار کے غیر ملکی کھلاڑی دستیاب ہیں۔
پی سی بی کے مکمل معاہدے والے کھلاڑی پی ایس ایل میں شرکت نہیں کر سکیں گے، جبکہ عارضی معاہدوں کے حامل کھلاڑیوں کی شمولیت ممکن ہوگی۔

Leave a reply