محکمہ موسمیات نےمزیدبارشوں کی نویدسنادی

0
11

محکمہ موسمیات نےآج سےملک کےمختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کےایک نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ایک مضبوط مغربی سسٹم آج شام کو بلوچستان میں داخل ہوگا، جو 27 مارچ سے مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ اس کے زیرِ اثر ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 30 مارچ تک بارشوں، آندھی اور گرج چمک کے ایک نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں بادلوں کا راج برقرار رہے گا اور وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ کےمختلف علاقوں میں بھی بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ سیاحوں اور مسافروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply