عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی ریکارڈ آمد

0
8

عیدالفطرکےپرمسرت موقع پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی تعدادمیں ریکارڈاضافہ ہواہے۔
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں کا ڈیٹا جاری کردیا۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کےمطابق عیدالفطر کے تین دنوں میں دو لاکھ 62 ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی ہدایات پر سیاحوں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے۔
ڈی جی کابتاناہےکہ عیدالفطر پر سب سے زیادہ سیاحوں نے وادی سوات کا رخ کیا،وادی سوات میں ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد سیاح آئے، گلیات میں عیدالفطر پر 51 ہزار 886 سیاحوں کی ریکارڈ آمد ہوئی،76 غیر ملکی سیاح بھی خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں سیر وتفریح کیلئے موجود تھے۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کاکہناہےکہ سیاحوں کی رونمائی اور سہولت کیلئے عیدالفطر پر ٹورازم پولیس کی چھٹیاں منسوخ کی گئی، ٹورازم ہیلپ لائن 1422 سیاحوں کیلئے چوبیس گھنٹے سروس فراہم کرتی رہی، خیبرپختونخوا کی عوام نے سیاحوں کی بہترین مہمان نوازی کی۔

Leave a reply