کولمبیا: فوجی طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک

0
5

کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونےسے66افرادلقمہ اجل بن گئے۔
کولمبیا کے وزیر دفاع کے مطابق ائیرفورس کا C-130 طیارہ جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے نے پرو کی سرحد کے قریب پورٹو لیگویزامو سے اڑان بھری تھی۔
فائرفائٹرز کے مطابق طیارہ اڑان کے دوران رن وے کے اختتام کے قریب کسی چیز سے ٹکرایا،مزید بتایا گیا کہ جب طیارہ تیزی سے نیچے آ رہا تھا تو اس کا ایک پر درخت سے بھی ٹکرا گیا۔ گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں موجود دھماکا خیز مواد بھی پھٹ گیا۔
کولمبین حکام کے مطابق طیارے میں 121 افراد سوار تھے جن میں 110 فوجی شامل تھے، جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری فلیٹ کو جدید بنانے کے منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہونے دی جائے گی۔

Leave a reply