ایران اسرائیل جنگ:ٹرمپ اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی گفتگو کی وائٹ ہاؤس سے تصدیق

0
7

وائٹ ہاؤس نےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ اورفیلڈمارشل سیدعاصم منیر کے درمیان ایران اوراسرائیل جنگ کےبارےمیں ٹیلیفونک گفتگوکی تصدیق کردی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا وِٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر کے ممکنہ دورہ اسلام آباد سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ یہ ایک حساس سفارتی معاملہ ہے اور امریکا اس حوالے سے میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا۔
کیرولین لیوٹ کے مطابق بدلتی صورتحال میں ملاقاتوں سے متعلق قیاس آرائیاں اس وقت تک حتمی نہیں سمجھی جانی چاہئیں جب تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے باضابطہ اعلان نہ کیا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وِٹکوف اور جیرڈ کشنر ممکنہ طور پر اگلے ہفتے اسلام آباد میں ایران سے متعلق مذاکرات میں شرکت کریں گے۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر فریقین راضی ہوں تو پاکستان ثالثی کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

Leave a reply