اسرائیل کےساتھ خطےمیں امریکی اڈوں کوبھی نشانہ بنایا،ایرانی پاسداران انقلاب

0
9

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کےساتھ خطےمیں امریکی اڈوں کوبھی نشانہ بنایاہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ کویت، اردن اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ان اہداف پر میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان حملوں میں اسرائیل کے ’’وسطی علاقوں‘‘سمیت خطے میں موجود ان فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی افواج تعینات ہیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ ہے کہ ان کارروائیوں میں انتہائی درست ہدف کو نشانہ بنانے والے مائع اور ٹھوس ایندھن والے میزائل سسٹمز اور خودکش ڈرونز استعمال کیے گئے ہیں۔

Leave a reply