اکتیس مارچ تک تعطیلات :سکولز ایسوسی ایشن کا فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سکولوں میں 31 مارچ تک تعطیلات کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔
پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے 80 فیصد طلبہ بغیر ٹرانسپورٹ استعمال کیے سکول آتے ہیں۔
پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ استعمال کرنیوالے طلبا کو آن لائن کلاسز پر منتقل کیا جائے۔
پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں طلبا کو رواں تعلیمی سیشن میں پڑھائی کیلئے 124 سے بھی کم دن میسر آئے۔
پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں میٹرک کے امتحانات کا 28 مارچ سے آغاز ہے، تعلیمی نقصان کے ازالہ کیلئے امتحانات منسوخ کر کے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔















