پاکستان سےحج پروازوں کاآغاز18اپریل سےہوگا،شیڈول جاری

پاکستان سےپہلی حج پرواز18اپریل کوسعودی عرب روانہ ہوگی،عازمین کےلئےشیڈول جاری کردیاگیا۔
وزارتِ مذہبی امور نے عازمین کےلئےحج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کےمطابق پاکستان سےپہلی حج پروازرواں سال 18اپریل کوسعودی عرب کےلئےروانہ ہوگی،عازمین کولےجانےوالی آخری پرواز 21 مئی کو اڑان بھرے گی۔
عازمینِ حج اب پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے اپنی حج پروازوں کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ وزارت کی ویب سائٹ پر بھی یہ معلومات دستیاب ہیں۔
وزارتِ مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین کو آئندہ اعلانات اور اپ ڈیٹس کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہنا چاہیے۔















