بابراعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنےکاسیشن کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار

0
8

لاہورہائیکورٹ نےسابق کپتان بابراعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنےکاسیشن کورٹ کافیصلہ کالعدم قراردےدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
لاہورہائیکورٹ نےبابراعظم کی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان بابر اعظم کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سیشن کورٹ کا مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے بابر اعظم کی جانب سے اندراجِ مقدمہ کے خلاف دائر درخواست منظور کر لی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ خاتون کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات بظاہر قابلِ اعتبار نہیں ہیں۔
بابر اعظم نے سیشن کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جہاں حمیزہ مختار کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا گیاتھا۔خاتون نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بابر اعظم نے شادی کا جھانسہ دے کر ان سے تعلقات قائم کیے، اور دونوں کے درمیان تقریباً 8 سال تک تعلقات رہے۔

Leave a reply