مٹی کےتیل کی قیمت میں مزیداضافہ،نوٹیفکیشن جاری

0
8

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی ظاہر ہونے لگے، جس کے باعث مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے پر قائم ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 95 روپے 59 پیسے فی لیٹر پی ڈی سی کی مد میں ادا کرے گی، جبکہ ڈیزل پر یہ ادائیگی 203 روپے 88 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Leave a reply