اگر میں امریکی صدر نہ ہوتا تو آج امریکا ختم ہوچکا ہوتا،ٹرمپ

0
7

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ اگر میں امریکا کا صدر نہ ہوتا تو آج امریکا ختم ہوچکا ہوتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے نیوکلیئر بلیک میلنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو وہ انہیں مشرق وسطیٰ میں استعمال کر چکا ہوتا، اور امریکا ایران کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ امریکا کے صدر نہ ہوتے تو ملک سنگین صورتحال سے دوچار ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر اور قاتلوں کو امریکا سے نکالنے کے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں دنیا کے خطرناک افراد کو امریکا میں داخلے کی اجازت دی گئی، جبکہ موجودہ پالیسی ایسے عناصر کے خلاف سخت مؤقف رکھتی ہے جو جرائم میں ملوث ہوں۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کو آبنائے ہرمز کھولنا ہوگی، اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے معاہدہ ختم نہ کیا ہوتا تو اس کے پاس اس وقت ایٹمی ہتھیار موجود ہوتے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ایران معاہدے کا خواہاں ہے، جس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

Leave a reply