بارشیں ہی بارشیں: محکمہ موسمیات نے نئی ویدر ایڈوائزری جاری کردی

0
9

بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نےچار اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی سے کشمیر تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی ویدر ایڈوائزری میں کہا ہے کہ مغربی سسٹم بلوچستان کے جنوب مغربی جانب سے ملک میں داخل ہوچکا،جس کے زیر اثر آج شہر قائد کراچی میں ہلکی بارش،پھوار اوربونداباندی کا امکان ہے۔جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع جیسے جامشورو، جیکب آباد اور کشمور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج کراچی سے کشمیر تک ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ نظام4 اپریل تک برقراررہ سکتا ہے۔

Leave a reply