ٹرمپ کاایران پرمزیدحملوں کااعلان:اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

0
9

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےایران پرمزیدحملوں کےاعلان کےبعداسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی،انڈیکس میں 4ہزارسےزائدپوائنٹس کی کمی ہونےسےسرمایہ کاروں کےاربوں روپےڈوب گئے۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور ابتدائی لمحات میں ہی ہنڈرڈ انڈیکس 3763 پوائنٹس کی کمی کے بعد 151,748 کی سطح پر آگیا۔کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار رہا اورہنڈرڈ انڈیکس مزید 4088 پوائنٹس گر کر 151,423 تک پہنچ گیا۔پی ایس ایکس کاہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طور پر 2.63 فیصد کم رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران جنگ سے جلد نکلنے کے بیان کے بعد مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی۔

Leave a reply