اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی، مداحوں کی مبارکبادیں

0
5

اداکارہ نمرہ خان ایک مرتبہ پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
نمرہ خان نے اپنی شادی کی خبر انسٹاگرام پر تصاویر کے ذریعے شیئر کی، جس کے بعد انہیں ساتھی اداکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ان کے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا گیا۔
نمرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ کہانی اللہ نے ان کی ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، اور آج اس کا آغاز ہے جبکہ ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ انہوں نے اسے اللہ کی برکت سے ہونے والی ایک خوبصورت شروعات قرار دیا۔
ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے اپنی تصاویر کے ساتھ شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنی نئی زندگی کا آغاز بتایا۔
نمرہ خان نے انسٹاگرام بائیو میں بھی ’’الحمداللہ میریڈ‘‘ درج کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ اداکارہ کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل وہ 2020 میں راجہ افتخار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ختم ہو گیا تھا۔

Leave a reply