نیتن یاہو کی کلنٹن، اوباما اور بائیڈن سے ایران پر حملے کی بار بار درخواستیں،سابق وائٹ ہاؤس چیف کاانکشاف

0
7

سابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف راہم ایمینوئل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے بل کلنٹن، باراک اوباما، جارج بش اور جو بائیڈن سمیت ہر امریکی صدر سے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کی درخواست کی تھی۔
راہم ایمینوئل کے مطابق ہر امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کی اس درخواست پر ایران کے خلاف جنگ کے ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا، تاہم یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایسا اقدام امریکی قومی مفاد میں نہیں، جس کے باعث تمام صدور نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں صدر عوام کے ووٹ سے منتخب ہوتا ہے، بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھاتا ہے اور کمانڈر اِن چیف کی حیثیت سے فوجیوں کی جانوں کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگی فیصلوں کے نتائج سنگین ہوتے ہیں، جن میں فوجیوں کی جانیں ضائع ہوتی ہیں اور خاندان متاثر ہوتے ہیں۔
راہم ایمینوئل نے مزید کہا کہ یہ مکمل طور پر صدر کا فیصلہ ہوتا ہے، اس لیے کسی اور کو موردِ الزام ٹھہرانا بے معنی ہے۔

Leave a reply