ایران کاعارضی جنگ بندی سےانکار،مستقل حل کیلئے مطالبات پیش کردئیے

0
6

ایران نے عارضی جنگ بندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کر دیے ہیں۔
ایرانی مؤقف دس نکات پر مشتمل ہے جس میں خطے میں جاری تنازعات کے خاتمے، آبنائے ہرمز سے محفوظ اور منظم گزرگاہ کے لیے پروٹوکول، پابندیوں کے خاتمے اور تعمیر نو کے اقدامات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی کے مطابق تہران پہلے ہی ثالثوں کے ذریعے اپنی ضروریات سے آگاہ کر چکا ہے۔
دوسری جانب ایران نے امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کے ذریعے ارسال کیا ہے، جبکہ ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق 10 نکاتی جواب میں آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کے لیے ضابطہ کار بھی شامل ہے۔
اُدھرایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران عارضی جنگ بندی کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے یا کسی ڈیڈلائن کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں، اور امریکی حملوں کے جواب میں ایران کا ردعمل صرف خطے تک محدود نہیں رہے گا۔

Leave a reply