کسی بھی وجہ سے حالات غیرمتوقع ہوئےتودوبارہ حملےپہلےسےزیادہ طاقتور ہونگے،ٹرمپ

0
113

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر متوقع صورتحال کی صورت میں ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ کسی بھی معاہدے تک امریکی بحری جہاز، جنگی طیارے اور فوجی اہلکار ایران کے اطراف موجود رہیں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حالات کسی بھی وجہ سے غیر متوقع ہوئے تو دوبارہ حملے شروع کیے جا سکتے ہیں، جو پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقتور ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق پہلے ہی یہ طے ہو چکا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران امریکی فوج مکمل تیاری کے ساتھ آرام کر رہی ہے اور اپنی آئندہ کارروائی یا’’فتح‘‘ کی منتظر ہے۔

Leave a reply