کرتار پور میں بیساکھی میلہ 15 اپریل سے شروع ہوگا،2800بھارتی یاتری شرکت کرینگے

0
28

کرتارپور راہداری میں 3 روزہ بیساکھی میلہ 15 اپریل سے شروع ہوگا، جس میں بھارت سے تقریباً 2,800 سکھ یاتری شرکت کریں گے۔
دربار کی انتظامیہ کے مطابق یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ کر 15 اپریل کو کرتارپور آئیں گے اور میلے کے دوران تین روز تک قیام کریں گے۔
انتظامیہ نے کہا کہ یاتریوں کی سیکیورٹی، رہائش، لنگر اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ مذہبی رسومات پُرسکون ماحول میں ادا کی جا سکیں۔
دربار کی جانب سے بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری تاحال بند ہے، تاہم بیساکھی میلے کے لیے خصوصی انتظامات کے تحت یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے تقریباً 3,000 سکھ یاتری پاکستان پہنچے تھے۔

Leave a reply