آبنائےہرمزسےگزرنےوالےجہازوں سےفیس وصولی،ٹرمپ کی ایران کووارننگ

0
5

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز پر فیس عائد کرنے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔
انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ اگر ایسی کوئی کارروائی ہو رہی ہے تو اسے فوری طور پر روکا جائے۔
ادھر برطانوی وزیراعظم کے دفتر ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی بلا رکاوٹ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
برطانوی وزیراعظم اس وقت خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں جہاں وہ قطر، سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی برطانوی وزیراعظم واضح کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کسی بھی قسم کا ٹول یا فیس عائد کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔

Leave a reply