امریکاایران عبوری جنگ بندی پرایرانی نائب صدرکی پاکستان کی کوششوں کی تعریف

0
6

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ مذاکرات میں مکمل سنجیدگی اور بااختیار انداز میں شرکت کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے غیر قابل اعتماد رویے کے باعث بداعتمادی برقرار ہے، تاہم ان مذاکرات کا مقصد فوجی کامیابیوں کو سفارتی سطح پر مزید مضبوط بنانا ہے۔
ایرانی نائب صدر کے مطابق 40 روزہ جنگ کے دوران ایران نے مخالفین کے اندازوں کو غلط ثابت کیا اور قومی عزم کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تنازع صرف فوجی کامیابی نہیں بلکہ خطے اور عالمی سطح پر اسٹریٹجک تبدیلیوں کا اہم موڑ بھی ہے۔

Leave a reply