جنگ بندی: فضائی حدود بحال ہوتے ہی عراق کا فلائٹ آپریشن بھی فعال

جنگ بندی کے بعد فضائی حدود بحال ہوتے ہی عراق کا فلائٹ آپریشن بھی فعال ہو گیا ۔
فضائی مسافروں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ امریکا ایران جنگ بندی ہوتے ہی فضائی حدود بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔فضائی حدود بحال ہوتے ہی عراق کا فلائٹ آپریشن بھی فعال ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں بغداد، بصرہ اور ایربل ائیرپورٹس سے درجنوں پروازیں آپریٹ ہوئیں۔
سب سے پہلے اردن کی قومی ائیر لائن نے عمان بغداد کی 2 پروازیں آپریٹ کیں، فلائی دبئی نے دبئی سے طویل روٹ اختیار کرکے بصرہ کی 2 پروازیں چلائیں۔اس کے علاوہ عراق ائیر ویز کی 40 دن بعد بغداد سے پہلی پرواز استنبول روانہ ہوئی۔
یاد رہے کہ عارضی جنگ بندی ہوتے ہی عراق نے 2 روز قبل فضائی حدود بحال کردی تھی جبکہ عراق پر امریکی ائیر فورس کے طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔















