گلگت بلتستان: ڈیجیٹل انقلاب برپا، ایس سی او کی فور جی سروسز متعارف

0
5

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(ایس سی او) نے وادیٔ سوق، گلگت بلتستان میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز ٹو جی سے فور جی میں اپ گریڈ کر دیں۔
ٹیلی کمیونیکیشن سروسز اپ گریڈیشن کا منصوبہ این جی ایم ایس فیز فور کے تحت کامیابی سے مکمل کیا گیا۔فور جی اپ گریڈیشن سے نہ صرف مقامی آبادی کو تیز اور قابلِ اعتماد انٹرنیٹ میسر آئے گا ،بلکہ روزمرہ زندگی اور سیاحت کے شعبے میں بھی ترقی کا نیا باب کھلے گا۔
اس موقع پر اہل علاقہ نے ایس سی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فورجی سروسز کی فراہمی نے ہماری زندگیوں میں آسانی، تعلیم میں بہتری اور ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔
وادی سوق کے باسیوں کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت نا صرف مقامی آبادی، بلکہ سیاحوں کیلئے بھی نہایت خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے۔
ایس سی او کی جانب سے فراہم کی جانیوالی 4جی سروسز انتہائی معیاری ہیں، جس کے ذریعے ملک بھر میں بلا تعطل رابطہ ممکن ہو گیا ہے۔

Leave a reply