ملک کےمختلف علاقوں میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی

0
6

ملک کےمختلف علاقوں میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی ،این ڈی ایم اے نے 12 اپریل سے 17 اپریل تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلستان میں وقفے وقفے سے بارش کاامکان ہے۔اس دوران بالائی اور مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
بارشوں کے حوالے سےنیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سےمناسب فاصلہ زیادہ رکھیں۔ گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہےکہ اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔موبائل فون استعمال نہ کریں اور اپنی مکمل توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز رکھیں،نیز کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply