رمشا خان نے خوشال خان سے شادی کی تصدیق کر دی

0
7

پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار خوشال خان سے شادی کی تصدیق کر دی ہے۔
گزشتہ چند روز سے دونوں کی شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جبکہ کچھ معروف شخصیات نے بھی اس خبر کی تصدیق کی تھی۔
حال ہی میں ان کے نکاح کی ایک تصویر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں تجسس مزید بڑھ گیا تھا۔
اب رمشا خان نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراسٹوری کے ذریعے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر لیک ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ان کی تصاویر بغیر اجازت لیک کی گئیں اور شیئر کی جا رہی ہیں، جو اخلاقی طور پر درست نہیں۔
انہوں نے متعلقہ سوشل میڈیا پیجز سے تصاویر ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو محدود رکھتی آئی ہیں اور آئندہ بھی ایسا ہی کریں گی۔
انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے اس نئے مرحلے میں داخل ہوتے ہوئے وہ توقع رکھتی ہیں کہ ان کی تصاویر حذف کی جائیں اور دوبارہ شیئر نہ کی جائیں۔
رمشا خان نے مزید کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے، اسے خبروں کا حصہ نہ بنایا جائے اور ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مناسب وقت پر تمام تفصیلات خود شیئر کریں گی۔

Leave a reply