حکومت نے صارفین پر بجلی گرا دی، فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

0
5

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت بجلی کے نرخوں میں اضافہ جولائی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق اس اضافے کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین، بشمول کے الیکٹرک کے صارفین، پر ہوگا، جبکہ اضافی رقم ستمبر 2026 کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔ اس فیصلے کے نتیجے میں صارفین پر مجموعی طور پر تقریباً 33 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب نیپرا نے اپریل سے جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 تک ہوگا اور کے الیکٹرک کے صارفین بھی اس میں شامل ہوں گے۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے باعث بجلی صارفین پر مزید 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

Leave a reply