حکومت کا بجلی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

0
4

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 سے 7 ستمبر 2026 تک ہوگا۔

Leave a reply