سفارتی کوششیں جاری، امریکا ایران بات چیت کا نیا دور متوقع،وال اسٹریٹ جرنل

0
5

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کسی واضح پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئے، تاہم آنے والے دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کا ایک اور دور متوقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ نہ ہونے کے باوجود سفارتی چینلز کھلے ہیں، جبکہ خطے کے ممالک دونوں فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور نازک جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی یہ بات چیت امریکا اور ایران کے درمیان کئی دہائیوں بعد اعلیٰ سطح کا اہم رابطہ ثابت ہوئی۔

Leave a reply