توانائی ڈھانچے پر حملوں کے بعد ایران متحرک دوماہ میں تیل پیداواربحال کرنےکااعلان

0
6

جرمنی چانسلر فریڈرک مرز نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ جرمنی ایندھن پر عائد ٹیکسوں میں کمی کرے گا، کیونکہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث گھرانوں کو توانائی کی قیمتوں میں شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اس تنازع کے طویل مدتی معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔یہ فیصلہ امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے خاتمے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔
مرز نے کہا کہ موجودہ جنگ ہی ملکی معاشی مشکلات کی بڑی وجہ ہے اور جرمنی اس تنازع کے خاتمے کے لیے ہر ممکن سفارتی کوشش کر رہا ہے۔سی ڈی یو پارٹی اور اتحادیوں کے درمیان مشاورت کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ دو ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر تقریباً 17 یورو سینٹ فی لیٹر ٹیکس میں کمی کی جائے گی۔
ان کے مطابق اس اقدام سے ڈرائیورز اور کاروباری طبقے کو فوری ریلیف ملے گا، خاص طور پر وہ افراد جو پیشہ ورانہ طور پر زیادہ سفر کرتے ہیں۔
جرمنی میں ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فروری کے آخر میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کشیدگی کے بعد دیکھا گیا۔

Leave a reply