ٹرمپ نے نیتن یاہو کی خاطر امریکی فوجیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہے، کملا ہیرس

0
4

سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے انہیں جنگ کی طرف دھکیلا۔
کملا ہیرس کے مطابق صدر ٹرمپ ایسی جنگ میں شامل ہو گئے جسے امریکی عوام نہیں چاہتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ نیتن یاہو کے اثر و رسوخ کے باعث امریکا اس تنازع میں داخل ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی خاطر امریکی فوجیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہے۔
کملا ہیرس نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے اثرات امریکی عوام پر پڑ رہے ہیں اور شہری مہنگا ایندھن خریدنے پر مجبور ہیں۔

Leave a reply