اسحاق ڈارکاعباس عراقچی سےرابطہ،امن واستحکام کےپرامن حل کیلئے مذاکرات پرزور

0
5

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان گفتگو میں خطے میں امن و استحکام اور موجودہ مسائل کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطے پراتفاق ہوا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں متوقع ہے، اور امریکی صدر نے اس حوالے سے اپنے نمائندوں کی روانگی کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply