پاکستان کےتوانائی نظام میں تبدیلی،پاورچائناکےتعاون سے 765 کے وی ٹرانسفارمرنصب کردیاگیا

0
8

پاکستان میں پاور چائنا کے اشتراک سے مانسہرہ سب اسٹیشن منصوبے کے تحت دنیا کا پہلا 765 کے وی آٹو ٹرانسفارمر کامیابی سے نصب کر دیا گیا ہے۔
یہ پیش رفت انتہائی ہائی وولٹیج (EHV) ٹیکنالوجی کی ترقی میں ایک اہم کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔
یہ بھاری بھرکم ٹرانسفارمر تقریباً 225 ٹن وزن کا حامل ہے اور اسے سنگل فیز، آٹو کپلڈ اور آن لوڈ ٹیپ چینجنگ سسٹم کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس میں جدید مستقل فلوکس وولٹیج ریگولیشن ٹیکنالوجی شامل ہے جو بجلی کے وولٹیج کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
مزید یہ کہ اس ٹرانسفارمر میں تین درجوں پر مشتمل کولنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے جو اس کی کارکردگی کو بہتر اور آپریشن کو زیادہ محفوظ بناتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا منفرد نظام ہے جو اپنی کلاس میں سب سے زیادہ اسٹیپ وولٹیج اور وسیع ترین ٹیپ رینج رکھتا ہے۔یہ منصوبہ پاکستان کے توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بجلی کی ترسیل کے نظام کو مزید مؤثر اور مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave a reply